اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنانی علاقوں پر حملہ آور ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافی علاقوں پر جاری فضائی حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے جو لوگ لبنان کی صورتِ حال کو نہیں سمجھتے تھے انہیں ہمارے عمل سے ہماری سوچ کا پتہ چل گیا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان پر پہلی بم باری کی گئی۔
بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کو لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، 10 روز میں 900 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور حملوں کے باعث 43 فلسطینی شہد اور 115 زخمی ہوگئے۔
میانمار میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18 مارچ سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 896 فلسطینی شہید اور دوہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔