اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی اسرائیل کا باضابطہ ہدف نہیں ہے ایرانی حکومت کی تبدیلی ایرانی عوام کا اندرونی معاملہ ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی حملوں کا نتیجہ بن سکتی ہے لیکن ہمارا مقصد نہیں اسرائیلی حملوں کا مقصد دفاع اور جوہری خطرے کا خاتمہ ہے ایرانی عوام ہی اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔
نیتن یاہو نے ایران میں حکومت تبدیلی کےلیے باقاعدہ ویڈیو بیان جاری کیا تھا تاہم عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد انہوں نے بیان پر یوٹرن لےلیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی کی گھڑی آپہنچی ہے ایران کیخلاف جنگ سے عوام کو آیت اللہ حکومت گرانے کا موقع ملے گا۔
نیتن یاہو نے انٹرویو میں ایرانی عوام کو مخاطب کیا اور کہا آزادی کی گھڑی آپہنچی ہے ، ہماری جنگ دفاعی ہے لیکن آزادی کی راہ بھی ہموارہورہی ہے، ایرانی عوام کوغربت،موت اوردہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہی ایران کا مستقبل ہیں یہ آمر زیادہ دیرنہیں چلیں گے۔