ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

نیتن یاہو نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمے کو ’الٹی دنیا‘ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آئی سی جے کیس ایک ‘الٹی دنیا’ کو ظاہر کرتا ہے۔

یاہو نے عالمی عدالت انصاف میں اپنے ملک کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے آغاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طریقہ کار ایک "الٹی دنیا” کو ظاہر کرتا ہے جس میں اسرائیل "دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے اور جھوٹ سے لڑ رہا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنوبی افریقا کی منافقت آسمانوں تک پہنچ گئی ہے، جنوبی افریقا اس وقر کہاں تھا جب شام اور یمن میں حماس کے ساتھیوں کے ہاتھوں لاکھوں افراد ہلاک اور بے گھر ہوئے؟

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مکمل فتح تک اپنے دفاع اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے اپنے حق کو برقرار رکھیں گے۔

مظلوم فلسطینیوں کا خون بہانے والا اسرائیل جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے پر سیخ پا ہو گیا۔

ہزاروں نہتے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کا شہید کرنے کے کھلے ثبوتوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل نے نسل کشی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ Bezalel Smotrich کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی طرف سے دی ہیگ میں پیش کیا گیا مقدمہ جس میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے، منافقانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دی ہیگ کورٹ، دیگر بین الاقوامی ٹربیونلز کی طرح، یہود دشمنی سے دوچار سیاسی ادارے ہیں اور وقتاً فوقتاً منافقت کے شاندار شوز میں بے نقاب ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں