پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

شدید لڑائی جاری ہے، بدقسمتی سے مزید فوجی کھو دیے ہیں، نیتن یاہو

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی سخت ہونے اور مزید فوجیوں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے بارے میں پیش رفت سے متعلق کہا کہ "شدید لڑائی” جاری ہے۔

نیتن یاہو نے رفح سے آج صبح ہونے والی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے، ہم نے ابھی مزید دو فوجیوں کو کھو دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم فیصلہ کن فتح حاصل کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنا رہے ہیں اسرائیل کی جنگی کابینہ آج ایک نئی جنگی تجویز پر نظرثانی کے لیے بلائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دو مشنوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ایک، اپنے یرغمالیوں کو گھر لانا اور دوسرا حماس کو شکست دینا وہاں کوئی حماس باقی نہیں رہے گی، لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں