جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

آپریشن کے اختتام تک پورا غزہ اسرائیل کے کنٹرول میں ہوگا، نیتن یاہو

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب آپریشن ختم ہوگا تو اسرائیل غزہ پر مکمل کنٹرول کر لے گا۔

دسمبر کے بعد پہلی ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اگر یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے عارضی جنگ بندی کا کوئی آپشن ہے تو ہم تیار ہوں گے۔‘‘

نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے اختتام تک پورا علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں ہو جائے گا، "ہمیں اپنی آپریشنل کارروائی کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے انسانی بحران سے بچنا چاہیے۔”

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید 20 اسرائیلی اسیران "یقینی طور پر زندہ ہیں”۔

نیتن یاہو نے یہ عہد بھی کیا کہ ان کی حکومت اسرائیل کی داخلی انٹیلی جنس سروس، شن بیٹ کا اگلا سربراہ مقرر کرے گی، باوجود اس کے کہ اٹارنی جنرل گالی بہاراو میارا نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں