پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یمن سے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کے بعد ایران پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یمن سے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ایران کو کھلی دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یمن کے حوثیوں اور "ان دہشت گردوں کے ایرانی آقاؤں” کے خلاف جوابی حملہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حوثیوں کے حملے کا جواب "اپنی پسند کے وقت اور جگہ” پر دے گا۔ ٹیلی گرام پر نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور مستقبل میں دوبارہ کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں آ گرا تھا۔

میزائل گرنے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ ایئر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔

حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ میزائل یمن سے داغا گیا اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ اسرائیل اور امریکی دفاعی نظام اس میزائل کو گرانے میں ناکام رہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب میزائل حملے کے بعد امریکا اور کئی یورپی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 24 فلسطینی شہید

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں