جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’اپنی طاقت کا تھوڑا سا حصہ دکھایا ہے‘ نیتن یاہو کی دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

نیتن یاہو نے حزب اللہ کو حملوں میں توسیع پر خبردار کر دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کو بڑھانا چاہتے ہیں وہ "آگ سے کھیل رہے ہیں”۔

ڈیزرٹ ریکونیسنس بٹالین کے دورے کے دوران نیتن یاہو نے فوجیوں سے کہا کہ آگ کا جواب زیادہ مضبوط آگ سے دیا جائے گا انہیں ہمیں آزمانا نہیں چاہیے کیونکہ ہم نے اپنی طاقت کا تھوڑا سا حصہ دکھایا ہے ہمیں نقصان پہنچانے والوں کو ہم نقصان پہنچائیں گے۔

- Advertisement -

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم شمال اور جنوب میں سیکورٹی بحال کریں گے حماس کو ختم کر دیا جائے گا۔

ہفتے کے روز، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بھی حزب اللہ کو متنبہ کیا کہ وہ سرحد پر لڑائی کو نہ بڑھائے۔

وال سٹریٹ جرنل نے نامعلوم اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ ہمہ گیر جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں