بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے بھارتی صارفین کیلیے بالآخر پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کر دی جس کے بعد اس کی مقبولیت میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے بھارت میں پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جس سے لاکھوں استعمال کرنے والے متاثر ہوں گے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے آج بھارتی صارفین کو بذریعہ ای میل اس سے آگاہ کیا گیا۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے ایک بلاگ پوسٹ بھی شائع کی جس میں تفصیل بیان کی گئی۔

بلاگ بوسٹ کے مطابق صارف اب ایک ہی پروفائل کا پاس ورڈ متعدد افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکے گا کیونکہ یہ سہولت بھارت میں مکمل طور پر ختم کر دی گئی۔

متعلقہ: نیٹ فلکس کا پلیٹ فارم سے متعدد فلمیں ہٹانے کا اعلان

نیٹ فلکس نے بتایا کہ ایک اکاؤنٹ پر بنائی گئی پروفائل اب ایک ہی ڈیوائس پر استعمال کی جا سکے گی جبکہ ڈیوائس تبدیل کر کے پروفائل ڈالنے پر اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

بلاگ پوسٹ میں صارفین کو بتایا کہ ایک ہی پروفائل کو دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے عمل کو پاس ورڈ شیئرنگ تصویر کیا جائے گا جس کیلیے ادائیگی کی شرط رکھی گئی ہے۔

صارف کو چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر بنائی گئیں پروفائلز کو صرف اُن ہی ڈیوائس پر استعمال کرے جسے وہ بار بار تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے پاس ورڈ شیئرنگ ختم کرنے کا اقدام سرپرائز ضرور ہو سکتا ہے لیکن یہ غیر متوقع نہیں کیونکہ متعدد بار اس متعلق رپورٹس سامنے آتی رہیں کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم صارفین کی تعداد بڑھانے کیلیے مذکورہ سہولت ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے تازہ اقدام سے اس کے استعمال میں کمی آنا کا خدشہ ہے کیونکہ زیادہ تر صارف پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت سے ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں