بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیٹ فلیکس نے قیمتیں بڑھا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے صارفین کے لیے سبسکریشن فیس میں اضافہ کر دیا۔

نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ نئے شوز اور فلموں میں مزید سرمایہ کاری کے لیے برطانیہ اور آئرلینڈ میں صارفین کے لیے سبسکرپشن قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

برطانیہ میں نیٹ فلیکس کے مقبول ‘اسٹینڈر پلان’ جو ایک ہی وقت میں دو ڈیوائسز پر اسٹریمنگ کی اجازت دیتا ہے جس کی ماہانہ مدت کے لیے قیمت 2 پاؤنڈ اضافے سے 10.99 پاؤنڈ ($14.48) ہو گئی ہے۔

کم ترین (بیسک) پلان استعمال کرنے والے صارفین کو اب 5.99 پاؤنڈز کی سابقہ قیمت کے بجائے 6.99 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے جب کہ پریمیم پلان کی لاگت ایک ماہ کے لیے 15.99 پاؤنڈ ($21.07) ہوگی۔

آئرلینڈ میں (بیسک پلان) میں 1 یورو کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹینڈرڈ اور پریمیم درجوں کی لاگت اب بالترتیب 14.99 یورو ($16.58) اور 20.99 یورو ($23.21) ہوگی۔

قیمت میں تبدیلی تمام نئے ممبران کے لیے 10 مارچ سے شروع ہو جائے گی جبکہ موجودہ اراکین کو ان کے متعلقہ بلنگ سائیکلوں کے لیے اس کے نافذ ہونے سے 30 دن پہلے Netflix کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں