کراچی : نیٹ فلیکس نے اساتذہ کی درخواست پر ‘آور پلانٹ’ سمیت کچھ دستاویزی فلم اور سیریز مفت میں اپنے یوٹیوب چینل پر لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلیکس کمپنی کی جانب سے یہ اقدام کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداوں کو زبردستی بند کردیا گیا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث لاکھوں طلبہ گھروں میں رہتے ہوئے آن لائن کلاسسز لے رہے ہیں۔
نیٹ فلیکس کی جانب سے کچھ فلموں و سیریز کو مفت میں نشر کرنا کمپنی کی مارکٹنگ حمکت عملی کا ایک حصّہ ہے وگرنہ صارفین کو ماہانہ بنیادوں فیس ادا کرنی پڑی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے جس کے باعث نیٹ فلیکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے درمیان سخت مقابلہ پیدا ہوگیا ہے ایپ اور ڈزنی ٹی وی دنیا بھر سے 5 کروڑ صارفین کو جمع کرچکے ہیں جو فیس ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے کئی برسوں تک اسکولوں میں نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلمز دکھانے کی اجازت دی گئی ہیں تاہم اب اسکولوں کی بندش کے باعث یہ کام ممکن نہیں ہے۔