جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

خبردار: چند دنوں میں نیٹ فلکس ایپ ان ڈیوائسز پر کام کرنا چھوڑ دے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ بجٹ کی وجہ سے ایمازون فائر ٹی وی اسٹک (Amazon Fire TV Stick) استعمال کر رہے ہیں تو اب اسے تبدیل کر لیں کیونکہ چند دنوں میں نیٹ فلکس اس کی ڈیوائسز کو سپورٹ کرنا چھوڑ دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 جون 2025 سے مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ایپ فائر ٹی وی ڈیوائسز پر کام کرنا چھوڑ دے گی۔

مذکورہ فیصلے کا مقصد جدید ویڈیو فارمیٹس میں منتقلی ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اے وی 1 کوڈیک متعارف کروا رہا ہے جو کم ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ ویڈیو کوالٹی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کو پاس ورڈ شیئرنگ کریک ڈاؤن کا بڑا فائدہ

لیکن بدقسمتی سے فائر ٹی وی ڈیوائسز AV1 کو سپورٹ نہیں کرتیں، یہ وہ بہترین تجربہ فراہم نہیں کر کرتیں جس کیلیے نیٹ فلکس کوشش کر رہا ہے۔

2 جون 2025 سے نیٹ فلکس کی ایپ جن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گی ان کے نام یہ ہیں:

  • ایمیزون فائر ٹی وی (2014)
  • فائر ٹی وی اسٹک (2014)
  • الیکسا وائس ریموٹ کے ساتھ فائر ٹی وی اسٹک (2016)

یہ ڈیوائسز اب پرانی سمجھی جاتی ہیں اور اب پلیٹ فارم کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتیں۔ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا بلکہ ایمازون نے خود سالوں پہلے ان ماڈلز کیلیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور سکیورٹی پیچ فراہم کرنا بند کر دیا تھا۔

اپ ڈیٹس کے بغیر یہ ڈیوائسز نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اسٹریمنگ کے معیار، کارکردگی اور سکیورٹی میں بہتری سے قاصر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں