منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

نیٹ فلیکس استعمال کرنے والے صارفین کو کونسی نئی سہولت دی جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹ فلیکس استعمال کرنے والے صارفین کو اب اس پلیٹ فارم پر سرچنگ کرنے کےلیے پہلے سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔

او ٹی ٹی صارفین کو اکثر اس وقت مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ اپنے پسندیدہ شو یا فلموں کو سرچ کرتے ہیں مگر انھیں طلب کی گئی چیزیں فوری نہیں مل پاتیں یا اس میں وقت ضائع ہوتا ہے، مذکورہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے نیٹ فلیکس نئی اے آئی پر مبنی سرچ ٹیکنالوجی کا تجربہ کر رہی ہے۔

ان کارپوریشن بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی اے آئی ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو ان کی ترجیحات کے مطابق مواد تجویز کیا جا سکے۔

’’پاک بھارت کرکٹ دشمنی‘‘ نیٹ فلیکس پر دستاویزی فلم کیسے بنی؟

ابھی حالیہ طور پر یہ ٹول آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آئی او ایس ڈیوائس پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، نیٹ فلیکس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اس فیچر کو امریکی صارفین کیلئے بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کمپنی کے شریک سی ای او ٹیڈ سیرینڈوس کا کہنا ہے کہ یہ تخلیقی فنکاروں جیسے کہ اسکرین رائٹرز اور اداکاروں کی جگہ نہیں لے سکتا۔ تاہم انتظامیہ اے آئی کے استعمال پر آنے والی تنقید پر بھی نظر رکھے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سرچ صارفین کو ان کی ترجیحات کے مطابق سرچ کو ذاتی بنانے کی سہولت دے گی، جس میں صرف صنف یا اداکاروں کے ناموں سے آگے بڑھ کر صارف اپنی پسند کی چیزیں سرچ کرپائیں گے۔

کوئی بھی صارف اپنے جذبات یا پہلے دیکھے گئے مواد کی وضاحت کر کے سرچ کے دائرے کو وسیع کر سکے گا۔

اے آئی اور مشین لرننگ کا انضمام نیٹ فلیکس کے ماڈل کیلئے نیا نہیں ہے، اس میں ایک مشہور الگورتھم موجود ہوتا ہے جو صارف کے دیکھے گئے گزشتہ مواد کی بنیاد پر عنوانات تجویز کرتا ہے۔

کیا نیٹ فلیکس نے ’ڈاکو مہاراج‘ سے اروشی کے سین ڈیلیٹ کیے؟ حقیقت سامنے آگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں