اشتہار

ملائیشین طیارے کے پراسرار حادثے پر نیٹ فلکس سیریز ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا کی فلائٹ ایم ایچ 370 کے پراسرار حادثے پر نیٹ فلکس کی سیریز ریلیز ہوگئی۔

گزشتہ روز بدقسمت مسافر طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 برس مکمل ہوچکے ہیں، اس موقع پر نیٹ فلکس نے سیریز ریلیز کی۔

سیریز کا نام ‘MH370: The Plane That Disappeared’ ہے جس کے ڈائریکٹر لوئیز مالکنسن ہیں، تین قسطوں میں طیارے کی گمشدگی اور اس سے متعلق سازشی نظریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: صدر اوباما نے ملائیشین طیارے حادثے کو عظیم سانحہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ ایم ایچ 370 پرواز 8 مارچ 2014 کو لاپتہ ہو ئی تھی، لاپتہ ہونے والا ہوائی جہاز بوئنگ 777 تھا، ملائیشین ہوائی کمپنی کی پرواز MH 370 کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی،  اِس جہاز پر عملے سمیت کُل 239 مسافر سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں