جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ کوالیفائر، نیدرلینڈز نے ویسٹ انڈیز کو سپر اوور میں ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں نیدرلینڈز نے ویسٹ انڈیز کو سپر اوور میں 22 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے جواب میں نیدرلینڈز نے بھی 9 کٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے اور سپر اوور میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

نیدر لینڈز نے سپر اوور میں 30 رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 8 رنز بناسکی۔

- Advertisement -

نیدرلینڈز کے لوگن وین بیک کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندامانورو 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، الزاری جوزف اور اکیل حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز نے نکولسن پورن کی سنچری کی بدولت 374 رنز بنائے تھے، اوپنر جانسن چارلس 54 اور کیرون پال نے 45 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے ثاقب ذوالفقار اور بیس دی لیڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو زمبابوے کے ہاتھوں 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں