نیدرلینڈز کے بلے باز اسٹیفن مائیبرگ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر جاری طویل پیغام میں ڈچ کرکٹر نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا فرسٹ کلاس ڈیبیو 17 سیزن پہلے اور انٹرنیشنل ڈیبیو 12 سیزن پہلے ہوا۔
میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ میں ورلڈ کپ میں اپنی جائے پیدائش کے خلاف میچ جیت کر اپنے کیرئیر کا اختتام کرونگا۔
اسٹیفن مائیبرگ نے جنوبی افریقا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے پیارے ملک کے لئے بہت آنسو بہائے، میرا کیرئیر بنانے پر نیدرلینڈز کا شکر گزار ہوں جو اب میرا گھر ہے، جہاں میرے بہت سے چاہنے والے دوست اور میرا خاندان موجود ہے۔
اسٹیفن مائیبرگ نے 22 ایک روزہ اور 45 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی، انہوں نے گذشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے گروپ ٹو میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی، ڈچ ٹیم نے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے ورلڈ کلاس ٹیموں کو اپ سیٹ شکست دی۔
اسی کارکردگی کی بنیاد پر ڈچ ٹیم 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔