The news is by your side.

Advertisement

دورہ نیدرلینڈز: قومی اسکواڈ نے رپورٹ کر دی

دورہ نیدرلینڈز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ نے لاہور میں رپورٹ کر دی۔

قومی اسکواڈ کی منیجر منصور رانا کی سربراہی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹیم میٹنگ ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم نے قومی اسکواڈ کو خصوصی لیکچر دیا۔

قومی اسکواڈ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔ 11 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں دو پریکٹس میچز بھی شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف 7 اگست جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان پہلے پریکٹس میچ کے بعد لاہور میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اعلان کردہ 12 کھلاڑی:

سعود شکیل (کپتان)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، زاہد محمود، کامران غلام، عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، میر حمزہ، عباس آفریدی، ارشد اقبال، ابرار احمد، فیصل اکرم۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آمنے سامنے آئیں گے، تاہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، دونوں اسکواڈز کو مدمقابل لانے کا مقصد سیریز کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان شاہینز میں شامل بیک اپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف 7 اگست جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلے پریکٹس میچ کے بعد لاہور میں قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کو جوائن کریں گے، اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا۔

شیڈول:

6 اگست بروز ہفتہ، سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک قومی اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیٹ سیشن ہوگا، جب کہ اسکواڈ سے قبل قومی اسکواڈ کا ایک رکن میڈیا ٹاک کرے گا۔

7 اگست بروز اتوار، صبح 9 سے شام 6 بجے تک قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز پہلا پریکٹس میچ ہوگا۔ 8 اگست بروز پیر، صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوگا۔

دورۂ نیدرلینڈز، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

9 اگست بروز منگل آرام کا دن ہوگا، 10 اگست بروز بدھ، صبح 9 سے شام 6 بجے تک قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز دوسرا پریکٹس میچ ہوگا۔ جب کہ 11 اگست بروز جمعرات، صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں آپشنل ٹریننگ سیشن منعقد ہوگا۔ دوپہرساڑے بارہ بجے کپتان بابر اعظم پریس کانفرنس کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں