پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیلاس: نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ساتویں میچ میں نیدر لینڈز نے 107 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میکس اوڈاؤڈ نے 48 گیندوں پر54 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل نیپال کی ٹیم پہلے کھیل کر106 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، کپتان روہت پوڈیل نے 35 اور کرن کےسی نے17 رنز بنائے تھے۔

- Advertisement -

نیدرلینڈز کی طرف سے لوگان وین بیک اور ٹم پرنگل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ڈی لیڈے اور وین میکرین نے 2، 2 بیٹرز کو پویلین چلتا کیا۔

اس سے قبل آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نیپال کے خلاف کافی اچھے ریکارڈ کی حامل رہی ہے، وہ ماضی میں ہونے والے مقابلوں میں مخالف ٹیم کے خلاف 6 میں سے 5 میچز میں کامیابی کو گلے لگا چکی ہے۔

اس عالمی کپ میں دو گروپس کو واضح طور پر ڈیتھ گروپ تصور کیا جارہا ہے جس میں سے ایک گروپ ڈی بھی ہے۔

اس گروپ میں نیدرلینڈز اور نیپال دو سب سے نچلی رینک والی ٹیمیں ہیں، لیکن ان میں سے ہالینڈ کی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے گزشتہ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو مات دے کر سب کو نہ صرف حیران کیا تھا بلکہ پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ بھی ہموار کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں