تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چکن قورمے کی غلط ترکیب شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

انگلینڈ کے فوڈ چینل کو قورمہ ریسیپی ویڈیو مہنگی پڑگئی ، چکن قورمہ میں پالک اور چاول کیوں ڈال دیے؟ جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کل نت نئی ڈیشز وجود میں آرہی ہیں، یعنی تجربات سے کھانوں کا ٹیسٹ بگاڑا جارہا ہے ، اس کی واضح مثال سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک دلچسپ بحث ہے جس میں سرحد کے دونوں پار ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک برطانوی فوڈ چینل نے چکن قورمہ کی ریسپی بتاتے ہوئے ویڈیو میں دکھایا کہ قورمہ کی تیاری میں موٹے کٹے پیاز اورٹماٹر ڈال دیے، ایک قطرے جتنی لہسن شامل کی، حد تو یہ ہوئی کہ باسمتی چاول وہ بھی دھوئے بغیر ڈال دیے اور صرف یہیں بس نہیں پالک اور دہی بھی ڈال دی۔

قورمہ کی غلط ترکیب شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور پاک بھارت سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔

صارفین نے کہا ’’جو بھی ایک ٹویٹ سے جنوبی ایشیا کو اشتعال دلانا چاہتا تھا، وہ کامیاب ہوگیا‘‘۔

ایک صارف نے اس ترکیب کو دیوانی ہانڈی قرار دیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’’صدیوں ہم پر حکمرانی کی اور اب اسے چکن قورمہ کہہ رہے ہیں ؟ برائے مہربانی غلط معلومات نہ پھیلائیں‘‘۔

ایک صارف نے تو اس ریسپی کو ’بیرونی سازش‘ اور دوسرے نے قورمے کی توہین قرار دیا اور صارف نے تو کہہ دیا کہ اپنی ماں کو ترکیب دکھائی تو انہیں دل کا دورہ پڑسکتا ہے

کہا جاتا ہے کہ قورمے کی بنیاد مغل باورچیوں نے فارس کے کھانوں سے متاثر ہو کر رکھی تھی لیکن متعلقہ فوڈ ویب سائٹ نے کس سے متاثر ہو کر یہ ریسیپی بنائی ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

Comments

- Advertisement -