سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔
وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ جرمن باشندے کے گینگ نے 50 بچوں کی نازیبا ویڈیو بنائیں، ان ویڈیو کو ڈارک ویب پر لاکھوں ڈالرز میں بیچا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم ونگ نے دو ملزمان جنید اور عرفان کو گرفتار کرکے 6 بچوں کو بازیاب کروایا ہے، کلب میں بچوں سے گھناؤنا فعل کروانے میں کئی والدین بھی ملوث ہیں۔
طلال چوہدری کے مطابق دس سال تک کے بچوں کے لیے گیمز کلب بنایا گیا تھا، بچوں کو بلیک میل کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے 23 مئی کو مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی تفصیلات نشر کی تھیں۔
گرفتار ملزمان نے عالمی پورنو گرافی نیٹ ورک سے رابطے کا انکشاف کیا ہے، جرمن شہری رینس آندریاس گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
جرمن شہری 7 اپریل کو پاکستان آیا، 28 اپریل کو واپس روانہ ہوا، ملزمان بچوں کی ویڈیوز ڈارک ویب پر 100 سے 500 ڈالرز تک فروخت کرتے تھے۔
گینگ کے 4 ملزمان مفرور ہیں عدالت نے 2 جون کو اشتہاری قرار دیا تھا۔