تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’ٹیم میں شمولیت کیلیے کبھی بابر سے بات نہیں کی‘

قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں نے ٹیم میں اپنی شمولیت کے لیے کبھی بابراعظم سے نہیں کہا۔

ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے بابراعظم کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ورلڈکلاس بیٹر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے دنیا کے ہر کونے میں ہر فارمیٹ میں پرفارم کیا ہے وہ ورلڈکلاس پلیئر ہیں اور میں ہمیشہ چاہتا ہوں کہ وہ ایک بہتر بلے باز کی حیثیت سے ترقی کریں۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں بابر کے ساتھ پاکستان کرکٹ سے متعلق کوئی بات نہیں کرتا لیکن جب وہ مجھ سے کسی چیز پر گفتگو کرتے ہیں تب میں ہمیشہ اس بارے میں بات کرتا ہوں چاہے وہ میرے بارے میں ہو یا کسی اور کھلاڑی کے بارے میں لیکن ٹیم میں شمولیت کے لیے ان سے کبھی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر میرے چھوٹے بھائی اور ایک دوست کی طرح ہے میں انہیں کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتا، متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران بابر نے مجھے بتایا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے اسی اسکواڈ کے ساتھ جائیں گے۔

Comments