جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

نیلم منیر نے مداحوں کیلیے دل چھو لینے والا پیغام جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے مداحوں سے نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مذہبی فرائض پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کر دی۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ’کبھی بھی نماز کو کسی چیز کیلیے مت چھوڑیں، یہ جنت کی کنجی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز سے متعلق اہم اعلان

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین فالوو کرتے ہیں جہاں وہ اپنی خوبصورت تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات شیئر کرتی ہیں۔

گزشتہ روز نیلم منیر نے اپنے پختون مداحوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

وقفے کے بعد اسکرین پر اپنی واپسی کے بارے میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ ’میں واپس آ گئی ہوں! اپنے پسندیدہ کام کرنے کیلیے پرجوش ہوں۔ ایک نئے تناظر اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ واپس آنے کیلیے تیار ہوں‘۔

چند ماہ قبل نیلم منیر نے شادی کے اعلان کے ساتھ ہی سرخیوں میں جگہ بنائی لی تھی اور یہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

اگرچہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی تفصیلات کو بڑی حد تک نجی رکھا ہے لیکن ان کے خیر خواہوں نے ان کے سفر کے ہر مرحلے میں حمایت جاری رکھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں