اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ اورڈسٹرکٹ ججزمیں کبھی فرق نہیں سمجھا،چیف جسٹس پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کا کہناہےکہ تمام ججزکےپاس انصاف مہیاکرنےکی طاقت ہے،جوڈیشل افسران قانون پراپنی گرفت مضبوط بنائیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان نےپنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ججزپیچیدہ معاملات پرآپس میں تبادلہ خیال کیاکریں،انہوں نےکہاکہ انصاف نہ ہوتومعاشرےمیں کنفیوژن ہوتی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھاکہ کسی نہ کسی شکل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں،انہوں نےکہاکہ وقت کےساتھ معاشرےمیں انصاف کی طلب میں اضافہ ہواہے۔

- Advertisement -

انہوں نےکہا کہ جج پرمعاشرے نےانصاف کی بھاری ذمہ داری عائدکی ہے،ججزکواختیارنہیں جس طرح سےچاہےمقدمےکافیصلہ کرے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہناتھاکہ کسی جج کوفیصلےاپنی صوابدیداورمن پسندی سےکرنےکااختیارنہیں،جج انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا پابندہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ آئین ججزکوغیرجانبداررہنےکاپابندبناتاہے،جبکہ انصاف ہرشہری کابنیادی حق ہے جس کےلیےقانون کےمطابق فیصلہ کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:انسانی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘چیف جسٹس ثاقب نثار

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ملک میں‌ قانون کی بالا دستی کے لیے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں