پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پنجاب میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں واضح کمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں واضح کمی سامنے آرہی ہے ، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے131نئے کیسز جبکہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے131نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد95،742 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 68، ننکانہ 1،شیخو پورہ3،راولپنڈی3،اٹک 1اورگوجرانوالہ میں 20کیسز ، سیالکوٹ5، نارووال 1، گجرات7، ملتان3، فیصل آباد 6، ٹوبہ3 اور جھنگ میں 1 کیس سامنے آیا جبکہ سرگودھا 1،بھکر1،بہاولپور 2، ڈیرہ غازی خان4اورمظفر گڑھ میں 1کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید1 ہلاکت رپورٹ ہوئی اور کل اموات کی تعداد 2،186 ہوچکی ہیں جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 90،150 ہوگئی ہے، صوبے میں اب تک841,229 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں