لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے مزید چالیس کیسز سامنے آگئے، وائرس میں مبتلا شہریوں کی تعداد دوہزار تین سو سے زائد ہوگئی ۔
پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہے، تیزی سے پھیلتا وائرس رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ہزاروں افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید چالیس کیسز سامنے آگئے۔
ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد دو ہزار تین سو سےتجاوز کرگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب بینظیر اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔ مریضوں کو ہسپتالوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ صوبائی حکومت ڈینگی کے پھیلتے ہوئے وائرس پرقابوپانے میں ناکام ہوگئی ہے.