تیل کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن کے بعدعوام پر ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو کمی آئی مگر نگراں حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور بوجھ کا اضافہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈڈیزل پر ایکسٹرا مارجن عائد کرد یا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈڈ یزل کے فی لیٹر پر 24 پیسے کا ایکسٹرا مارجن لاگو ہوگیا ہے۔ ایکسٹرا مارجن او ایم سی اور ڈیلرز مارجن سے الگ عائد کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر مارجن میں 88 پیسے تک مزید اضافہ بھی کیا جا چکا ہے۔
آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لیٹر 47 پیسے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر41 پیسے بڑھائے گئے ہیں