بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کورونا مریضوں کیلیے نئی ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیے گئے کورونا مریضوں کیلئےنئی ایڈوائزری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں داخل مریضوں کو ڈسچارج کرنے کیلئے محکمہ صحت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10دن تک علامات ظاہر نہ ہونے والےمریضوں کو ڈسچارج کر دیا جائے۔

ایڈوائزری میں علامات ظاہر نہ ہونے والے مریضوں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے، ایڈوائزری کے مطابق ایسےمریضوں کو صحتیاب قرار دینےکیلئےٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جن مریضوں میں 3دن تک علامات ظاہر نہیں ہوتی انہیں ڈسچارج کر دیا جائے، کینسراور اسٹیرائیڈز لینے والے مریضوں کیلئےدو بار ٹیسٹ منفی آنا لازم ہے، ڈاکٹرز اور وہ افراد جوجیل یا ہوٹل وغیرہ میں رہتے ہیں ان کیلئےٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 6 مئی کو محکمہ صحت سندھ نےکورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریض کو زبردستی اسپتال یاآئیسولیشن سینٹرمنتقل نہیں کیاجاسکتا۔

ایڈوائزری کے مطابق اس طرح کاعمل سےمریض اوراہلخانہ کیلئےتکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے، اسپتال یاآئیسولیشن سینٹر جانامریض کی صوابدید پر ہوگا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ مریض پربھی لازم ہےایس اوپیز پر ہر صورت میں عمل کریں، عمل نہ کرنےکی صورت میں محکمہ صحت سختی سےعمل درآمدکویقینی بنائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں