جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

برطانیہ میں فضائی ٹیکسی کی کامیاب آزمائش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ورٹیکل ایرو اسپیس نے فضائی ٹیکسی تیار کرلی ہے جس کی پہلے مرحلے کی کامیاب آزمائش کاؤٹس والڈ ایئرپورٹ پر کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کی تیار کردہ فضائی ٹیکسی وی ایکس 4 ایئر کرافٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مانچسٹر سے لِیڈز تک کا فاصلہ ریکارڈ وقت میں طے کر سکتی ہے۔

یہ پروٹو ٹائپ چار مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی آزمائش کمپنی کے فلائٹ ٹیسٹ سینٹر، کاؤٹس والڈ ایئرپورٹ انگلینڈ میں کی گئی۔

- Advertisement -

air taxi prototype

ٹیک کمپنی ورٹیکل ایرو اسپیس ایک مکمل طور پر برقی ایئر کرافٹ کی آزمائش کر رہی ہے جو فاصلے کے دورانیے کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

وی ایکس 4 ایئر کرافٹ بظاہر ہیلی کاپٹر اور جیٹ پلین کا ملاپ لگاتا ہے لیکن تکنیکی اعتبار سے ان میں سے کسی کی بھی خصوصیات نہیں رکھتا۔آفیشلی یہ ایک ای وی ٹی او ایل یعنی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا برقی ایئر کرافٹ ہے۔

کمپنی کے سی ٹی او مائیکل سروینکا کا کہنا تھا کہ ہم ایرو اسپیس کے لیے ایک انتہائی دلچسپ وقت میں موجود ہیں۔ ہم نے جیٹ دور کے بعد سے ایرو اسپیس کے حفاظت اور کارکردگی میں کافی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ایرو اسپیس کے متعلق سوچتے ہیں تو ہم میں سے اکثر طویل فاصلے کے لیے ایئر کرافٹ کے متعلق خیال آتا ہے لیکن ہم شہر کے ٹریفک سے بچنے کے لیے ایئر کرافٹ کا استعمال کرنا پسند کریں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں