تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ مریم نواز کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورعمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں مریم نواز کے حوالے سے گفتگو ہورہی ہے، مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم نے سابق چیف جسٹس سے کہا کہ سر ان کو کوئی اچھی طرح جواب دیں، جس طرح یہ خاتون باتیں کررہی ہے ان کی باہرٹھکائی کرائیں۔

جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے تارڑصاحب کی ایک بات یاد آئی ہے، وہ کہتے تھے کتا جب بھونکے تو آپ دور ہی کھڑے رہو۔

خواجہ طارق رحیم نے جسٹس ثاقب نثار کو اے آر وائی نیوز کر دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے آپ نے اےآروائی پر ایک اچھا جواب دیاہے۔

ثاقب نثار نے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ میرے اندر اتنی ہمت ہے کہ برداشت کرسکتاہوں ،میں کسی کے دباؤ میں نہیں آتا، مجھے پرواہ نہیں لیکن پتہ ہے تمہارے جیسے دوست کوئی دھماکا کردیں گے۔

جس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ آپ بس مجھے بتادینا جو آپ بولو گے اس طرح ہوجائےگا۔

Comments