تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای کا سفر کرنے والوں کیلیے نیا اعلان ‏

دبئی کاسفر کرنے والے پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت کےمسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کر ‏دیا گئیں۔

دبئی ایئرپورٹ حکام نے اعلان کیا ہے کہ رہائشی ویزا رکھنے والے دبئی میں داخلے کے اہل ہوں گے ‏دبئی میں داخلے کیلئےپاکستانیوں کوویکسینیشن کارڈکی ضرورت نہیں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو داخلے کیلئے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ لینا ہو گا ‏جب کہ 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور 4گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی۔

اسی طرح مسافروں کے دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوروناہائی رسک ممالک کے مسافروں پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر داخلے پر ‏مکمل پابندی ‏عائد کی گئی ہے جب کہ نان ہائی رسک ممالک کےشہریوں کو48گھنٹےپہلےٹیسٹ ‏کیساتھ ‏داخلےکی اجازت ہے۔

نان ہائی رسک ممالک کےشہریوں کو پی سی آر یا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ نان ہائی ‏‏رسک ممالک کے شہری 14 دن سےزائدیواےای میں قیام نہیں کرسکیں گے۔

اس حوالے سے جاری ای میل کے مطابق تمام ایئرلائنز ان احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں