منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

نئے آرمی چیف نے آتے ہی جنگ کا منصوبہ بنا لیا تھا، اسرائیلی وزیر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک ہو گیا وہ پہلے ہی غزہ جنگ کی تیاری کر چکا تھا۔

2025جنگ کا سال ہے یہ اسرائیلی آرمی چیف کے بیان میں کس کیخلاف اشارہ تھا؟ اسرائیل کی جانب سےغزہ کی پٹی پر حملوں کے بعد اسرائیلی وزیرخزانہ نے منصوبہ بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 مارچ کو جب نیا اسرائیلی آرمی چیف آیا تو جنگ کی تیاری شروع کر دی تھی نئے اسرائیلی آرمی چیف نےعہدہ سنبھالتے ہی دوبارہ جنگ کا منصوبہ بنا لیا تھا۔

سبکدوش اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہلیوی کے بعد جنرل ایال ازمیر نے عہدہ سنبھالا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف ایال ازمیر نے عہدہ سنبھالے سے پہلے کہا تھا کہ 2025 جنگ کا سال ہو گا۔

اسرائیلی آرمی چیف ایال ازمیر نے کہا تھا کہ ان کی توجہ غزہ اور ایران پر ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں