تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئے فنکاروں‌ حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، طلعت حسین

کراچی : سینئر اداکار طلعت حسین نے اپنے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بنیادی طور پر ریڈیو کا فنکار ہوں، ٹی وی پر بعد میں آیا اور یہی میری شہرت کا باعث بنا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ میرے دور کے تمام فنکاروں کی ایک بات مشترک ہے کہ ہم سب ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتے تھے اور آج بھی ایسا ہی ہے۔

سینئر اداکار نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اپنے کام کی وجہ سے اپنا مقام بنا رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

طلعت حسین نے کہا کہ قاضی واجد، جمشید انصاری، قوی خان، منور سعید، انور مقصود، بشریٰ انصاری، شکیل اور دیگر بہت سے سینئر اداکارؤں نے اپنی محنت کی بدولت نام کمایا اور جب بھی شوبز کی تاریخ لکھی جائے گی ان کے نام سب سے اوپر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان فنکاروں نے نام بنانے کے لئے برسوں محنت کی۔

طلعت حسین کا کہنا تھا کہ میرے دور کے سب فنکاروں میں ایک بات مشترک ہے کہ ہم تمام لوگ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتے تھے اور جو آج زندہ ہیں وہ اسی پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ریڈیو کا فنکار ہوں جس کے بعد میری انٹری ٹی وی پر ہوئی اور ٹی وی ہی میری وجہ شہرت بنا۔

Comments

- Advertisement -