تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر نئی پابندی ‏

لاہور: کوروناکی چوتھی لہر کے پیش نظر محکمہ محنت پنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ‏غیرویکسینیٹڈ افراد پر نئی پابندی عائد کر دی۔

محکمہ محنت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔ ‏اس حوالے سے وزیرمحنت پنجاب عنصرمجیدخان نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

عنصرمجید خان کا کہنا ہے کہ 30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، ‏صنعتی اداروں میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےہرشہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں صنعتی اداروں ‏کےمالکان اپنے ملازمین کی کوروناویکسی نیشن کرائیں۔

وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت کےافسران تمام کاروباری اداروں کاوزٹ کریں گے افسران تمام کاروباری اداروں میں ‏ایس اوپیزکی پابندی یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -