ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، بانی پی ٹی آئی کےوکیل حبیب قریشی کانام بھی کابینہ میں شامل ہونےکاامکان ہے جبکہ مزمل اسلم صوبائی کابینہ میں بطور مشیر خزانہ خدمات انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے، کے پی کابینہ کی تشکیل اور حلف اٹھانے والےارکان کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے 6بجےگورنرہاؤس میں ہوگی، جس میں ارکان حلف اٹھائیں گے، گورنر کے پی غلام علی صوبائی کابینہ کےوزراسے حلف لیں گے، تقریب میں 120سےزائد مہمانوں کودعوت نامےجاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

بانی پی ٹی آئی کے وکیل حبیب قریشی کا نام بھی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ ظاہر شاہ طورو، محمد عدنان قادری ، مینا خان، فضل حکیم ،ارشد ایوب،فضل الہٰی، عاقب اللہ، خلیق الزامان، مشتاق غنی ، محمد سجاد ، میناخان آفریدی ، فضل شکور ,نذیرعباسی کے نام بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

بیرسٹرسیف کو مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بنائے جانے اور تیمورسلیم جھگڑاکو بطور مشیر کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

صوبائی کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ہوں گے، رکن اسمبلی سید فخرجہاں ،بیرسٹر محمد علی سیف وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے جبکہ مزمل اسلم ، زاہد چن زیب ،مشال اعظم بھی مشیروں میں شامل ہیں، پانچ مشیروں کے ساتھ صوبائی کابینہ کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صوبائی کابینہ کے نام فائنل کیے تھے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا سابق وزیراعظم جلد رہاہوجائیں گے، اداروں سےجوبات ہوگی وہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرکے وزیراعظم بننےوالے شخص کی حلف برداری میں جاکر کیا آئین سے غداری کرتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں