ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

نئے کار ڈرائیورنگ لائسنس کی فیس کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کسی بھی پاکستانی شہری کیلیے سڑک پر گاڑی چلانے سے قبل محکمہ ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے ورنہ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔

کار یا دیگر گاڑیوں کا ڈرائیونگ لائسنس اُن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو محکمہ ٹریفک پولیس کے تمام ٹیسٹ پاس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس فیس 5 سال کیلئے اپ ڈیٹ

ساتھ ہی درخواست دہندگان کو فیس کی مد میں ایک مخصوص رقم جمع کرنی ہوتی ہے جو لائسنس کی مختلف اقسام کے حساب سے ہوتی ہے۔

سڑک پر ٹریفک اہلکار تصدیق کیلیے کسی بھی وقت ڈرائیوروں سے لائسنس کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور دستاویز نہ رکھنے پر انہیں چالان بھی کیا جا سکتا ہے۔

لائسنس فیس کی تفصیلات

درخواست دہندہ سے ٹیسٹ فیس کی مد میں 150 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، ایک سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1980 جبکہ دو سالہ کی 3330 روپے ہے۔

اگر آپ تین سال کی میعاد والا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فیس کی مد میں 4680 روپے ادا کرنا ہوں گے، اسی طرح چار سالہ کی فیس 6030 اور پانچ سالہ کی 7380 روپے ہے۔

ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

پنجاب کے شہری اس لنک http://dlims.punjab.gov.pk پر جا کر ای لائسنس کا آپشن استعمال کریں، یہاں شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش ڈال کر اسے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں