لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور وبا کا شکار 14 مریض انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد127,541 ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 14ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 3,365 ہوچکی ہے، اب تک 2,190,799 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد114,998ہوگئی۔
کورونا وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے اب تک2,778ہیلتھ کیئر ورکز کوروناوائرس کا شکار ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے 30مریض داخل ہوئے۔
کرونا وائرس: پشاور میں ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا
نئے کورونا کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے۔ لاہور 143، راولپنڈی34، منڈی بہاؤالدین 2، جھنگ1، بہاولپور 27 اور ملتان میں 12 کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح بھکر 1،سرگودھا3، ساہیوال1، سیالکوٹ4،خوشاب1،لیہ2 شیخوپورہ1اور فیصل آباد 15، نارووال2، گجرات3، قصور1، اوکاڑہ 6، حافظ آباد6 اور چنیوٹ میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔
دریں اثنا دیگر شہروں سے مزید کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔