جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 121 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ آج بھی مہلک وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ ہیلتھ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 96ہزار178ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اموات کی تعداد2ہزار188ہے، اب تک8 لاکھ66ہزار235 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91ہزار150ہوگئی۔

خیال رہے کہ پنجاب کے 3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، لاہور کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، جن میں 19،538 کی آبادی کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، ان مقامات سے 28 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ راولپنڈی کے 3 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جاری ہے۔

پنجاب کے3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

واضح رہے کہ روالپنڈی میں کرونا کے 7 کیسز رپورٹ ہونے پر 947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ مثبت کیسز پر گوجرانوالہ میں 2 مقامات پر گھروں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا، ان مقامات پر پولیس ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں