تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز، تازہ صورت حال جانیے

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ روز کروناوائرس کے مزید 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 مریض انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے کرونا کے اعدادوشمار میں بتایا کہ گزشتہ روز کرونا کے 252 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 741 ہوگئی۔

اعدادشمار کے مطابق مملکت میں 15 کرونا مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار811 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز 495 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

سعودی عرب میں اب تک کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 311 ہوچکی ہے۔ مملکت میں کرونا سے صحت یابی کی شرح 97 ہوگئی۔

کرونا کے نئے کیسز دارالحکومت میں 50 رپورٹ ہوئے۔ مدینہ سے 19 اور مکہ سے 18 کیسز سامنے آئے۔ مملکت میں فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 619 ہے جن میں سے تقریباً 743 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -