بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرونا وائرس بے قابو، مریضوں کی تعداد 543 تک پہنچ گئی، 8 مزید ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں پھیلنے والے مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوبئی صوبے میں مزید 69 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 543 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہوبئی صوبے میں وائرس سے متاثر 8 مزید افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اب تک چین میں مرنے والے افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چین وسطی صوبے ووہان میں وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد تیزی سے مریض سامنے آتے رہے پھر یہ وائرس بڑھ کر تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، تائیوان، امریکا تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا فیصلہ

چین کے علاوہ پانچ ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے، ماہرین صحت ابھی تک اس وائرس کو پکڑ نہیں سکے اور انہیں خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

وزارت قومی صحت پاکستان نے وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کرنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں اور سرحدوں پر اسکریننگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کیا چین سے خطرناک وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے؟

ہوائی اڈوں اور زمینی راستے سے آنے والے چینی شہریوں کو معائنے کے بعد ہی پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں