کراچی : میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا اور کہا میٹرک امتحانات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق غلام حسین سہو نے چیئرمین میٹرک بورڈ کا چارج سنبھال لیا اور سبکدوش چیئرمین شرف علی شاہ سے الوداعی ملاقات کی۔
غلام حسین سہو نے کہا کہ میٹرک امتحانات کاانعقاداولین ترجیح ہے ، سابق چیئرمین شرف علی شاہ سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔
گذشتہ روز سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم سکھر بورڈ کے چیئرمین کا آفرلیٹر روک دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
غلام حسین سہو میٹرک بورڈ کو کراچی کے چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جبکہ مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین تعینات کیے گئے ہیں اور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کو چیئرمین نوابشاہ تعلیمی بورڈ مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ منصور راجپوت چیئرمین میرپورخاص تعلیمی بورڈ تعینات کیے گئے ہیں، خالد حسین مہر کو لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔