بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے آج ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیا ، جس میں صادق سنجرانی اور عمران خان میں آج دوپہر ملاقات پر اتفاق ہوا۔

چیئرمین سینیٹ آج دوپہر بنی گالہ تشریف لائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

گذشتہ روز منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمران خان کو فون کرکے اپنی حمایت پر شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


مزید پڑھیں :  عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، صادق سنجرانی


عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آئین کی فتح اور خاندانی سیاست کو شکست ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان صادق سنجرانی،راجہ طفرالحق کو ہرا کر سینٹ کےچیئرمین منتخب ہوئے، سنجرانی کو57ووٹ ملے جبکہ ن لیگی راجہ ظفرالحق 46 ووٹ حاصل کرسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو سے اہم ملاقات کی تھی اور پی ٹی آئی کی 13 سینیٹ نشستیں بلوچستان کو دینے کو اعلان کر کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے  کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں