(جام فرید لاکھو، نمائندہ اے آر وائی نیوز): حیدرآباد تعلیمی بورڈ اور کراچی انٹربورڈ کے نئے چیئرمینز نے چارج لینے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کےنئے چیئرمین ڈاکٹر رفیق نے تنخواہ کے باعث چارج لینے سے انکار کیا ہے۔ ڈاکٹر رفیق چانڈیو کی تقرری کا نوٹیفکیشن 3 اپریل کو جاری ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر رفیق ورلڈ بینک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اس لیےمعذرت کی۔
کراچی انٹربورڈ کے چیئرمین وسیم اور مصباح تنیو نے بھی عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔ چیئرمین وسیم نے ڈومسائل پر اعتراضات کے باعث عہدہ لینے سے معذرت کی۔
دوسرے نمبر پر آنے والے مصباح تنیو نے بورڈ میں مافیا کو وجہ بنا کر عہدہ لینے سے انکار کیا ہے۔ کراچی انٹربورڈ کے چیئرمین کےلیے فقیر محمد لاکھو کا نام زیرِگردش ہے۔
غلام حسین سہو میٹرک بورڈ کو کراچی کے چیئرمین مقرر کیا گیا، مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین تعینات کیے گئے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کو چیئرمین نوابشاہ تعلیمی بورڈ مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ منصور راجپوت چیئرمین میرپورخاص تعلیمی بورڈ تعینات کیے گئے ہیں، خالد حسین مہر کو لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سکھر تعلیمی بورڈ کے لیے پروفیسر زاہد حسین چنڑ کا آفر لیٹر روک دیا گیا ہے۔