جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کراچی:مزار قائد میں نئے فانوس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چین جانب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کیلئے تحفے میں دیئے گئے نئے فانوس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی دوست ملک چین کی طرف سے تحفے میں دیے گئے نئے فانوس کی تنصیب آج مزارقائد کراچی میں ہوگی۔۔ صدر ممنون حسین باضابطہ تقریب میں فانوس کی تبدیلی کا افتتاح کریں گے۔

mazar12

 

فانوس تبدیل کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ ، چین کے سفیر، مئیر کراچی اور دیگرحکام شریک ہونگے۔

نئے فانوس کی لمبائی چھبیس میٹر اور وزن ایک اعشاریہ دو ٹن ہے، بائیس کروڑ روپے مالیت کے اس فانوس میں آٹھ کلوگرام سونا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں چار دائرے ہیں، پہلے دائرے میں 16، دوسرے میں 10، تیسرے میں8 اور چوتھے میں6 قمقمے نصب ہیں۔

mazar2

اس فانوس کو تیرہ چینی ماہرین نے چارماہ میں مکمل کیا ہے۔

یاد  رہے کہ رواں سال جولائی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار  پر لگے فانوس کی مرمت کے لیے پاکستان اور چین نے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، قومی تاریخ ثقافتی ورثے کے وزیر  اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور  چینی سفیر نے 13 صفحات کے معاہدے پر دستخط کیے،

خیال رہے کہ مزار قائد کیلئے1970ء میں  چین کی جانب سے انتہائی دیدہ زیب فانوس تحفے کے طور پر فراہم کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں