جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

’26 اکتوبر کو سینیئر ترین جج چیف جسٹس پاکستان بن جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ 26 اکتوبر 2024 کو سینیئر ترین جج چیف جسٹس پاکستان بن جائیں گے۔

آل پاکستان لائرز کنونشن کے اختتام پر اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جو بھی مسودہ بنے گا اس پر پارلیمان میں بھی اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، مجوزہ مسودے میں کچھ چیزیں مزید بہتر ہونے والی ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ ججز کے تقرر اور احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ کو لوگوں کی امنگوں کے مطابق ڈیلیور کرنا چاہیے، واضح کر چکا ہوں 25 اکتوبر تک قاضی فائزعیسیٰ چیف جسٹس ہیں جبکہ 26 اکتوبر کو سینیئر ترین جج اس عہدے پر ہوں گے۔

- Advertisement -

صحافیوں سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں، 18 سال میں انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ آئینی عدالت نہیں بننی چاہیے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت 18 سال سے زیر بحث ہے ہمارے ذہن میں خاکہ تھا 7 یا 8 ججز کی آئینی عدالت ہو۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ محترمہ عاصمہ جہانگیر نے آئینی عدالت کا آئیڈیا 2006 میں دیا تھا، آئینی عدالت یہ ہے کہ ایک آزاد آئینی عدالت بنا دی جائے، ایسی آئینی عدالت جو آئینی معاملات کے مقدمات سنے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا پارلیمنٹ کے پاس نمبرز ہوں تو کیا پارلیمنٹ کا اختیار نہیں؟ عمر کی حد 65 سال یا 68 سال ہو اس پر آپ وکلا گائیڈ کریں، آپ ایک معتبر عدالت کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں