تازہ ترین

مسجدِاقصیٰ کےاحاطے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں ایک بار پھر جھڑپیں

بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِاقصیٰ کےاحاطے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں ہوئی ہیں.

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کےدرمیان کئی ہفتوں سے جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے، حالیہ جھڑپ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کااستعمال کیا۔

یہودیوں کے نئے روایتی سال پر بڑی تعداد میں یہودیوں کی مسجد اقصی میں آمد کے خلاف فلسطینی مسلمان سراپا احتجاج ہیں، جس کے باعث کئی ہفتوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئیں جب یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘سکوتھ’ کے شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔

مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے جبکہ یہودیوں کے لیے بھی یہ مقام بہت اہمیت کا حامل ہے، اس مقام کی وجہ سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیاسی اور مذہبی تناؤ رہتا ہے اور مسلسل کشیدگی بھی رہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -