جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کروناویکسین سے متعلق نئی تشویش سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں کاروباری اور تجارتی مراکز کے سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ جو ملازم کرونا ویکسین کے استعمال سے انکار کرے گا اسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کئی شہریوں میں ممکنہ کروناویکسین سے متعلق تشویش اور تحٖفظات ہیں، ان کا کہنا ہے یہ مضر صحت ہوسکتی ہے جس سے دیگر بیماریاں پھیلیں گی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ابھی کرونا ویکسین موجود نہیں لیکن تیار ہونے یا پھر دیگر ممالک سے حاصل کیے جانے کے بعد مختلف دفاتر کا کوئی بھی ملازم خود پر اس کے استعمال سے انکار کرے گا اسے نوکری پر نہیں رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کی چھوٹی کاروباری تنظیموں کی کونسل نے بھی اپنی حکمت عملی واضح کردی اور اس حوالے سے لیبر قوانین میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

کروناویکسین خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے؟ پروفیسر نے خبردار کردیا

البتہ اس حوالے سے بعض حکومتی طبقوں کا ماننا ہے کہ ہم عوام پر کرونا ویکسین کے حوالے سے کوئی قانون زبردستی نافذ نہیں کرسکتے البتہ ویکسین کے استعمال کو ضروری بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جو ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں تنخواہیں بھی نہیں ملیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں