اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں باربر شاپس کے لیے 6 نئی شرائط

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں باربر شاپس کے لیے 6 نئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری امور اور وزارت تجارت نے باربر شاپس کے حوالے سے چھ بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔

ان شرائط کے مطابق باربر شاپس کے لیے ضروری ہے کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں گے، اور کارڈ کے ذریعے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

تولیے کی بجائے معیاری ٹشو پیپر استعمال کیے جائیں گے، شیونگ مشین کی صفائی کے لیے میڈیکیٹڈ اسپرے استعمال کیا جائے گا۔

صارفین کی صحت و سلامتی کے لیے باربر ڈسپوزیبل ریزر استعمال کریں گے، تاہم اس پابندی سے وہ باربر شاپس مستثنیٰ ہیں جوخصوصی شیونگ کٹ استعمال کرتی ہیں۔

زنگ سے محفوظ رہنے والی شیونگ مشین استعمال کی جائے گی، جلدی امراض کے حوالے سے کوئی میڈیکل سروس فراہم نہ کی جائے۔

باربر شاپ میں کام کرنے والوں کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ضروری ہے، جس میں اس بات کی وضاحت ہو کہ کارکن متعدی امراض سے محفوظ ہے۔

وزارتوں کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر صارفین کسی باربر شاپ میں نرخ نامہ آویزاں نہ دیکھیں، اور آن لائن ادائیگی کی سہولت نہ ہو تو شکایت درج کرائی جائے۔

وزارت تجارت اور وزارت بلدیات نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ بالا ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں