تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

غیرملکیوں کے خلیجی ملک میں داخلے کیلئے نئی شرائط عائد

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے غیرملکیوں کے ملک میں داخلے کے لیے پانچ بنیادی اور اہم شرائط عائد کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے ذرایع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کو اب کسی تیسرے ملک میں چودہ دن گزارنے کی ضرورت نہیں ہے وہ براہ راست کویت آسکتے ہیں لیکن اس کے لیے اہم شرائط ہیں۔

کویت میں داخلے کیلئے 5 بنیادی شرائط

وہ غیرملکی جنہوں نے فائزر، آکسفورڈ یا موڈرنا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی رکھی ہوں جبکہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک ڈوز لینے والوں کو بھی کویت آنے دیا جائے گا۔

تارکین وطن کے پاس کورونا ایمرجنسی کمیٹی سے خارج گروپوں کیلئے جائز رہائشی اقامہ ہونا یا ورک پرمٹ ہونا لازمی چاہیے، بصورت دیگر خلیجی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح کویت مسافر ایپلی کیشن میں مسافر کو لازمی اندراج کرانا ہوگا۔

شرائط میں کویت آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا اور منفی رپورٹ پیش کرنا بھی شامل ہے۔

کویت پہنچنے کے بعد 7 دن کا گھر میں ہی قرنطینہ ہوگا، اسی مدت کے دوران ٹیسٹ کرایا جائے اور اس کی رپورٹ منفی آجائے تو قرنطینہ کی شرط فوری طور پر ختم کردی جائے گی۔

Comments