اسلام آباد: اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیمپ پیپرز کے اجرا سے متعلق نئی شرط عائد کر دی گئی۔ بائیومیٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے اسٹیمپ وینڈرز کو بائیومیٹرک ویری فکیشن کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیومیٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکےگا۔ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو و دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا۔
ڈی سی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تاہم بائیو میٹرک ویری فکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔