تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح میں کمی کے بعد پھر سے وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں مسلسل تین روز کے دوران کورونا کے 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یہ تعداد گھٹ کر 30 کے قریب پہنچ چکی تھی، حکومت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مذکورہ دورانیے میں 2 وبائی مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں نئے مریض سامنے آنے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 304 ہوگئی ہے۔ مملکت میں وبا سے اب تک 8 ہزار 855 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 77 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 554 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 31 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -