تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: نئی پریشانی سر اٹھانے لگی!

ریاض: سعودی عرب میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں مسلسل دو روز سے کووڈ 19 کیسز پچاس سے زائد رپورٹ ہوئے اس سے قبل یہ تعداد 50 کے ہندسے کے اندر ہوا کرتی تھی۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

New COVID-19 cases in Kingdom stay above 50-mark

محکمہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد5 لاکھ 48 ہزار 423 ہوگئی، اب تک کووڈ 19 سے 8785 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 42 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 418 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 64 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -